کراچی،لیاقت آباد میں خاتون پر سسرالیوں نے تیزاب پھینک دیا
تازہ ترین : 1

کراچی،لیاقت آباد میں خاتون پر سسرالیوں نے تیزاب پھینک دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء )لیاقت آباد میں خاتون پر سسرالیوں نے تیزاب پھینک دیا ۔شبانہ نامی خاتون کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاقت آباد کے رہائشی شبانہ زوجہ خالد کو اسکے سسرالیوں نے گھریلو جھگڑا ہونے پر تیزاب پھینک کر جلا دیا۔ تیزاب سے خاتون کے جسم کا نچلا حصہ تیس فیصد جل گیا۔خاتون کو زخمی حالت میں سول ہسپتال کے برن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ لیاقت آباد کے رہائشی شخص خالد نے شبانہ نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی شبانہ کی یہ دوسری شادی ہے۔ گھر میں شبانہ کا سسرالیوں سے جھگڑا ہوا جس پر سسرالیوں نے شبانہ پر تیزاب پھینک دیا۔

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 12:13:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں