کراچی،سہراب گوٹھ سرچ آپریشن ،5افراد گرفتار اسلحہ برآمد
تازہ ترین : 1

کراچی،سہراب گوٹھ سرچ آپریشن ،5افراد گرفتار اسلحہ برآمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء )کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ 20 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ،اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ، پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 5 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے لیا گیا۔

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 12:11:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں