یمن اور سعودی عرب کی جنگ ؛ صدر ووزیراعظم فوری طور پر تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کریں، فوج کو بھی شامل کیا جائے ؛ سینئر قانون دان یاسین آزاد

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن یاسین آزاد نے کہا ہے کہ یمن اور سعودی عرب کے مابین ہونے والی جنگ کے تناظر میں پاکستان کے وزیراعظم اور صدر کو چاہئے فوری طور پر تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا جائے جس میں فوج کو بھی شامل کیا جائے کیوں کہ یہ معاملہ بڑا ہی اہم نوعیت کا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بھی دہشت گردی سلسلہ جاری ہے اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو بلا کر فیصلہ کیا جائے تاکہ فیصلے میں کوئی غلطی نہ ہو۔ ہفتہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گوادر پورٹ بننے کے باعث ایران بھی ہم سے ناراض ہے اور پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کور کمانڈر نے پریس کانفرنس کی ہے جس سے ظاہر ہتا ہے کہ فوج خود کوئی اقدام نہیں اٹھانا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس نہیں بلایا گیا تو ملک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، او آئی سی اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں