ایل این جی کی درآمد کے معاہدے کو اگلے ہفتے حتمی شکل دی جائے گی ، ایل این جی بجلی اورکھاد کے شعبوں کو فراہم کی جائیگی، درآمدی گیس توانائی کے دوسرے ذرائع کے مقابلے میں سستی اور اس سے بجلی کے نرخوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی،

وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شا ہد خاقان عباسی کی پورٹ قاسم پرمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 مارچ 2015 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شا ہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ایل این جی کی درآمد کے معاہدے کو اگلے ہفتے حتمی شکل دی جائے گی ،درآمدی ایل این جی بجلی اورکھاد کے شعبوں کو فراہم کی جائیگی،ایل این جی توانائی کے دوسرے ذرائع کے مقابلے میں سستی اور اس سے بجلی کے نرخوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں پورٹ قاسم پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ درآمدی گیس توانائی کے دوسرے ذرائع کے مقابلے میں سستی ہوگی اور اس سے بجلی کے نرخوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اْنہوں نے کہا کہ درآمدی مائع قدرتی گیس سے نہ تو گھریلوصارفین پر کوئی اضافی بوجھ پڑے گااور نہ ہی اْن کیلئے کوٹے میں کمی کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں اْنہوں نے کہا کہ مائع قدرتی گیس کی درآمد کے معاہدے کو اگلے ہفتے حتمی شکل دی جائے گی اور اس کی درآمد ایک مہینے کے اندر شروع ہوجائے گی۔اْنہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کیلئے گیس کے کوٹے میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مائع قدرتی گیس کی درآمد کے علاوہ توانائی کے شعبے میں دومزید منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں