ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں نے ایم کیوایم مخالف قوتوں کا”مائنس الطاف حسین “ فارمولایکسرمستردکردیا

ہفتہ 28 مارچ 2015 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں نے ایم کیوایم مخالف قوتوں کا”مائنس الطاف حسین “ فارمولایکسرمستردکردیاہے۔ جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپراورحیدرآبادزون پرکارکنوں کے ہونے والے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں سے کہاکہ ایم کیوایم مخالف قوتیں سمجھتی ہیں کہ الطاف حسین کوایم کیوایم سے الگ کردیاجائے توسب ٹھیک ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

میں آپ سے پوچھتاہوں کہ کیا آپ کومائنس الطاف حسین فارمولا منظورہے؟ اس پرموجودرابطہ کمیٹی، ارکان اسمبلی ، مختلف شعبہ جات کے ارکان اور تمام کارکنوں نے اس بات کوقطعی طور پر مسترد کردیا اور کافی دیرتک ” نامنظور…نامنظور “ کے زوردارنعرے لگائے ۔اس موقع پر ذمہ داران وکارکنان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہرطرح کاظلم وستم برداشت کرنے کیلئے تیارہیں لیکن ہم مائنس الطاف حسین فارمولے کوکسی بھی صورت میں قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں