جیو ٹی وی کو پرانے نمبر پر بحال کر کے اسکے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے،الطاف ..
تازہ ترین : 1
جیو ٹی وی کو پرانے نمبر پر بحال کر کے اسکے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا ..

جیو ٹی وی کو پرانے نمبر پر بحال کر کے اسکے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے،الطاف حسین کاپیمرا سے مطالبہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قاائد الطاف حسین نے پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ جیو ٹی وی کے خلاف بہت عرصہ سے زیادیتاں کرلی گئیں ہیں اس دوران ان کے سینکڑوں کارکنان کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بھوک اور پیاس میں مبتلا رہے ہیں لہٰذا جیو ٹی وی کو پرانے نمبر پر بحال کر کے اس کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ۔

انہوں نے یہ بات جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نائن زیرو عزیز آباد میں کارکنان کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہتا ہوں کہ جیو کے خلاف ساری پابندیاں ختم کی جائیں اور تمام چینلز کے ساتھ جو حسن سلوک کیا جارہا ہے وہی حسن سلوک جیو کے ساتھ بھی کیا جائے اورجیو سے جو کوئی غلطی ہوگئی ہے اسے معاف کر دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن نے تحریک پاکستان کی جدوجہدمیں حصہ لیااورپاکستان کے ابتدائی ایام میں اس کے انفراسٹر کچر کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے، اس کو نہ بھولا جائے اورجنگ گروپ کے ساتھ زیادتی کرکے میرخلیل الرحمن کی روح کو تکلیف نہ دی جائے۔

وقت اشاعت : 28/03/2015 - 22:07:00

اپنی رائے کا اظہار کریں