معروف گلوکار مراد علی مراد نے نائن زیروپر ایم کیوایم کے پرانے مقبول تنظیمی ترانے ..
تازہ ترین : 1

معروف گلوکار مراد علی مراد نے نائن زیروپر ایم کیوایم کے پرانے مقبول تنظیمی ترانے گاکر 1986 کی یاد تازہ کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نائن زیرو پرہونے والے کارکنوں کے ہنگامی اجلاس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب کے مو قع پر معروف گلوکار مراد علی مراد نے ایم کیوایم کے پرانے مقبول تنظیمی ترانے گاکرسماں باندھ دیااور1986ء کی یاد تازہ کردی۔ مرادعلی مراد نے ایم کیوایم کا معروف ترانہ ”دل دیا ہے جاں بھی دینگے ایم کیوایم تیرے لئے“ ، ” جئے مہاجر…جئے مہاجر “ ، ” چھوڑیں گے نہ ہم تیراساتھ … اے قائدمرتے دم تک “ اور ” ایک ستارہ ابھرا …عزیزآبادسے “ گائے ۔

اس موقع پر موجود کارکنان و ذمہ داران نے بھی مرادعلی مرادکے ساتھ ایک آوازہوکرگائے اوران کا ساتھ دیا ۔اس موقع پر کارکنوں میں زبردست جوش وخروش پیداہوگیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/03/2015 - 22:07:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں