ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے: رابطہ کمیٹی
تازہ ترین : 1
ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے: ..

ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے: رابطہ کمیٹی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ۔2015ء)‬‎ متحدہ قومی موونٹ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ متحدہ کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ کراچی میں جاری آپریشن کا رخ متحدہ کی جانب موڑ کر متحدہ کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ باقی تمام جماعتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

رابطہ کمیٹی کی جناب سے کارکنوں اور ہمدردوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متحدہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش بند کی جائے۔ بے گناہ کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنا کر ان کی گرفتاری کا سلسلہ بند کیا جائے۔ متحدہ کے خلاف ظلم و ستم کے اوچھے ہتھکنڈے اپنا کر کارکنان کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

وقت اشاعت : 28/03/2015 - 21:43:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں