کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ حد سے تجاوز کرچکا ہے،جمیل الرب،

دیہی علاقوں میں 10سے12 اور شہری علاقوں میں8سے 10 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیل الرب نے کہاکہ حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوچکی ہے حکومتی دعوؤں کے باوجود سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بدترین سلسلہ جاری ہے جس عوام کا چین و سکون برباد کر دیا ہے ،طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کا مسئلہ سخت شدت اختیار کرچکا ہے قلت آب سے عوام سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفو د نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیل الرب سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمیل الرب نے کہاکہ حکمراں اچھی جانتے ہیں کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ حد سے تجاوز کرتا جارہاہے اس کے باوجود حکومت کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی اور غفلت کا مظاہرہ کیا جارہاہے جو درحقیقت عوام سے دشمنی کے مترداف ہے ۔

(جاری ہے)

جمیل الرب نے کہاکہ حکومتی دعوؤں اور یقین دہانیوں کے باوجود عوام سے ظلم و ذیادتی کا سلسلہ جاری ہے جس پر حکومتی خاموشی عوام میں تشویش کا باعث بن رہی ہے سندھ کے دیہی علاقوں میں 10 سے 12 اور شہر علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے گھریلوں صارفین کیساتھ ساتھ صنعتوں کا نظام بھی درہم برہم ہوتا جارہاہے طویل بجلی کی بندش کیوجہ سے بیروزگاری اور دیگر مسائل میں اضافہ کا تناسب بڑھ چکا ہے لہذہ حکومت کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی اور ناقص کارکردگی کا سخت نوٹس لے کیونکہ جنگی بنیادوں پرٹھوس اور مثبت اقدام اٹھانا فی الفور ناگزیر ہوچکا ہے۔

جمیل الرب نے مزید کہاکہ موجودہ صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں دیگر مسائل کے حل کیساتھ ساتھ ترجیحی بنیادوں پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا بھی مستقل حل تلاش کریں تاکہ عوام کو سکون میسر آسکے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں