لیاری میں پولیس کا مبینہ مقابلہ، گینگ وار کے 4ملزمان ہلاک

ہفتہ 28 مارچ 2015 19:28

لیاری میں پولیس کا مبینہ مقابلہ، گینگ وار کے 4ملزمان ہلاک

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) لیاری میں ہفتہ کی رات گینگ وار کے ملزمان سے پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا ، ایس ایس پی سٹی فداحسین جانوری کے مطابق لیاری کے علاقے لی مارکیٹ،فوٹولین اورکھارادر کھجورمارکیٹ میں پولیس اورگینگ وار کے ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں گینگ وار کے 4ملزمان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

چاروں ہلاک ملزمان سیاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں