شام ، عراق، یمن میں مخصوص لابی کو مسلمانوں پر ظلم کرنے پر اکسایا جارہاہے، مفتی محمدنعیم،

مسلم حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث امت مسلمہ بے پناہ مسائل ومشکلات سے دوچارہے ،مہتمم جامعہ بنوریہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ شام ،عراق ،یمن میں مخصوص لابی کو مسلمانوں پر ظلم کرنے پر اکسایا جارہاہے ، مسلم حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث آج پوری امت مسلمہ بے پناہ مسائل و مشکلات سے دور چار ہے،یمن میں محصور پاکستانیوں کو فوری طور پر بحفاظت نکالنے کیلئے اقدام کیے جائیں،یمن میں موجود پاکستانی اور مسلمان تنہا نہیں پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ،یمن کے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی تلاش کرنا بہتر ہوگا، شام ، عراق، یمن میں مخصوص لابی کو مسلمانوں پر ظلم کرنے پر اکساکرعالم اسلام کے مرکز سعودی عرب پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ یمن میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے میں حکومت کو دیر نہیں کرنی چاہیے تھی فوری طور پر اقدامات کرنے چاہیے ، حکومت کا یمن سے محصورین کو بحفاظت نکالنے کیلئے کوششیں خوش آیند اور دیر آید درست آید کے مصداق ہے، انہوں نے کہاکہ خلیج میں ایک نئی جنگ کا آغاز کردیاگیا ہے، عرب ممالک کو باہم لڑا کر ایک مخصوص ٹولے کو پوری دنیا میں مسلمانوں کے مقابلے میں لاکھڑا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،اور بیک ڈور اسرائیل ، امریکا اور دیگر اسلام دشمن ممالک یمن میں باغیوں کو ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرکے امت مسلمہ کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کی حالت زار کے ذمہ داری مسلم حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے اپنے مفاد کی خاطر ہر دور میں مسلم امہ کے مفاد کو نظر انداز کیا جس کا خمیازہ آج پوری امت مسلمہ بھگت رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستانی قوم کا ساتھ دیا ہے اور سعودی عرب کے تعلقات پاکستان سے ہمیشہ سے خوشگوار اور برادرانہ رہے ہیں کشمیر، قبرص، فلسطین، عراق، ایران تنازعہ، افغانستان میں روسی جارحیت، عراق کویت مسئلہ، ہندوستان و پاکستان کے تنازعات، اسرائیلی جارحیت حتی کہ ہر عالمی مسئلے اور علاقائی تنازعوں پر دونوں ممالک کی قیادتوں میں ہمیشہ ہم آہنگی رہی ہے ، روز اول سے ایک دوسرے کی مشکل میں کام آتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں