عبد الرحیم جانو کی یحییٰ پولانی کو ٹریول ایجنٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان کے انتخابات ..
تازہ ترین : 1

عبد الرحیم جانو کی یحییٰ پولانی کو ٹریول ایجنٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء)عبد الرحیم جانو سینیئرنائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور رفیق سلیمان چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان نے بزنس مین پینل کے سر براہ محمد یحیی پولانی کو ٹریول ایجنٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریول ایجنٹ ایسو سی ایشن کے ممبران نے یحییٰ پولانی کے گروپ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مخالفین کے ہتھکنڈوں اور جھوٹی باتوں کو رد کردیا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ یحیی پولانی صحیح معنوں میں ایک بڑے لیڈر ہیں چند مفاد پرست عناصر جو ٹیپ کے اراکین کو گمراہ کر رہے تھے ۔

مگر ٹیپ کے اراکین نے اپنے بھر پور ووٹ کے ذریعے ثابت کر دیا ہے کہ یحیی پولانی کی سربراہی میں بزنس مین پینل ہی ان کے مسائل کے حل کے لئے صحیح انتخاب ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/03/2015 - 18:25:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں