پولیس حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے، ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ
تازہ ترین : 1

پولیس حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے، ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتوایڈووکیٹ نے کراچی میں پولیس کمانڈوز کی بس پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی اور 2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ کراچی آپریشن میں جرائم پیشہ افراد کا گھیراؤ تنگ ہونے کی وجہ سے اب وہ اس طرح کی بزدلانہ کاروایوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن اور رونقیں بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت دہشتگردوں کو سیاسی وابستگیوں اور مفاہمتی پالیسیوں سے بالاتر ہوکر عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔ ممتاز سہتو نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار،زخمیوں کی جلدصحتیابی اور مرحومین کی مغفرت وپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وقت اشاعت : 28/03/2015 - 18:08:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں