کراچی، مہتاب الدین چاؤلہ کو تمغہ امتیاز سماجی خدمات کا اعتراف ہے، سماجی تنظیمیں

جمعہ 27 مارچ 2015 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) الکرم ٹاول اور ٹاول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین پاک چائنا کلب اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سرپرست مہتاب الدین چاؤلہ کو صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں سماجی خدمات پر قومی ایوارڈ تمغہ امتیاز پیش کیا۔

(جاری ہے)

مختلف سماجی تنظیموں اور اسپورٹس ایسوسی ایشنوں کی جانب سے مہتاب الدین چاؤلہ کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مہتاب الدین چاؤلہ کو تمغہ امتیاز سماجی خدمات کا اعتراف ہے۔ مہتاب الدین چاؤلہ نے شہریوں کی فلاح و بہبود، کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

دوسری جانب ملک میں معاشی بحران کے حل، صنعتوں کی ترقی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اپنی بساط کے مطابق کوششیں جاری رکھیں اور غیر ملکیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں جس کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں مہتاب الدین چاؤلہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں