سام سنگ اور مائیکروسافٹ کے مابین شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ

جمعہ 27 مارچ 2015 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ اور مائیکروسافٹ کارپوریشن (NASDAQ: MSFT) نے زیادہ سے زیادہ صارفین اوربزنس کسٹمرزکو مائیکروسافٹ موبائل پروڈکٹیوٹی سروسز فراہم کرنے کیلئے اپنی عالمی شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ کیا ہے۔ سام سنگ نئے گلیکسی S6 اور گلیکسی S6 ایج پر OneNote، OneDrive اور اسکائپ نصب کرے گا جبکہ 2015 کی پہلی ششماہی میں سام سنگ صرف منتخب کردہ سام سنگ انڈرائیڈ ٹیبلٹس پر مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ، OneNote، OneDrive اور اسکائپ انسٹال کرنے کی منصوبہ بندی پرعمل پیراہے۔

گلیکسی S6 اورگلیکسی S6 ایج کومائیکروسافٹ OneDrive کے ذریعے دو سال کیلئے اضافی فری کلاؤڈ سٹوریج کی 100GB کے ساتھ مارکیٹ میں کرایا جائے گا جس سے سٹوریج سپیس کیلئے اضافی جگہ دستیا ب ہوگی۔

(جاری ہے)

کلاؤڈ سے کنٹرول کردہ مائیکروسافٹ آفس 365، بزنسززکو ای میل، کیلنڈر، ویڈیو کانفرنسنگ اوراپ ٹو ڈیٹ سمیت مقبول آفس ایپلی کیشنز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔اسی طرح سام سنگ KNOX کسٹمرزکوانتہائی سہولت اورحفاظت سے اپنے آلات پر ذاتی اور کاروباری پروفائلز کے درمیان سوئچ کرنے کا حل فراہم کرتا ہے ۔

مائیکروسافٹ میں بزنس ڈویلپمنٹ کے ایگزیکٹو نائب صدرپیگی جانسن کا کہنا ہے کہ سام سنگ کے ساتھ ہماری شراکت داری، ہر کسی کیلئے مائیکروسافٹ کی بہترین پروڈکٹیوٹی سروسزلانے کی ہماری کوششوں کی ایک اورمثال ہے۔سام سنگ الیکٹرانکس میں اسٹریٹجک مارکیٹنگ آفس کے ایگزیکٹو نائب صدرسینگ چولی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین اوربزنسزکسٹمرکی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا اور انہیں نئے موبائل تجربات کی تلاش کیلئے زیادہ طاقت فراہم کرنا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں