کراچی، گلشن معمار ،رینجرز سے مقابلے میں 4دہشت گرد ہلاک
تازہ ترین : 1

کراچی، گلشن معمار ،رینجرز سے مقابلے میں 4دہشت گرد ہلاک

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد 4دہشت گردوں کو ہلاک کردا ہے ۔اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔رینجرز کی جوابی فائرنگ سے4دہشت گرد زخمی ہوگئے ،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے ۔ہلاک ہونے والے طالبان دہشت گردوں کے قبضے سے 2ایس ایم جیز اور 2ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

وقت اشاعت : 27/03/2015 - 16:38:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں