کراچی،پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری
تازہ ترین : 1

کراچی،پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء )کراچی کے علاقے پاکستان چوک پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا۔ کراچی میں آرام باغ تھانے کی حدود میں پاکستان چوک پر دس مارچ کو موٹرسائیکل پر سوار ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شکیل جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے ملزم کا خاکہ تیار کرلیا ۔ پولیس نے خاکے کو بس اڈے، ریلوے اسٹیشن اور ائیرپورٹ پر موجود اہلکاروں کے حوالے کردیا تاکہ ملزم کہیں فرار نہ ہوسکے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/03/2015 - 11:20:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں