کراچی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں شدید مندی کے باعث 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی۔

جمعرات 26 مارچ 2015 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ‬‎ اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان آج بھی برقرار رہا جس کے باعث 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی- آج مارکیٹ کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور ایک وقت میں 100 انڈیکس 31 ہزار 86 پوائنٹس سے31 ہزار 359 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد مارکیٹ ایک مرتبہ پھر مندی کا شکار ہوگئی اور 100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 172 پوائنٹس پر آگیا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں اس وقت بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے اور انڈیکس اس وقت 30 ہزار 400 کی سطح پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1800سے زائد پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوچکا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں