شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

جمعرات 26 مارچ 2015 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے طالب علموں ‘ اسٹاف اور فیکلٹی ممبران کے لئے یونیورسٹی میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایا گیا ۔ کیمپ کے دوران طالب علموں اور اسٹاف ممبران کے بلڈ شوگر ‘ کولیسٹرول ‘یورک ایسڈ اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

کیمپ کے دوران یونیورسٹی کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شاہدہ شاہ نے صحت مندانہ طرز زندگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے کہا کہ واک اور ورزش کے ذریعہ کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جن میں ذیابیطس ‘ موٹاپا ‘ ہائی بلڈ پریشر اور دیگر امراض شامل ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں کئے جانے والے ٹیسٹوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ کیمپ کے دوران 700کے قریب ٹیسٹ کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں