کراچی، خیر پور میں ہونے والا ٹریفک حادثہ ایک المناک سانحہ ہے، روبینہ قائم خانی

جمعرات 26 مارچ 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں روبینہ قائم خانی نے خیر پورمیں مہران نیشنل ہائی وے پر ہونے والے ٹریفک حادثہ اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

روبینہ قائم خانی نے کہا کہ خیر پور میں ہونے والا ٹریفک حادثہ ایک المناک سانحہ ہے ۔ لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک نا قابلِ تلافی نقصان ہے ۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت، سوگواران اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں