گھروں کی قلت کے باوجود ہاوٴسنگ فنانس میں کمی

جمعرات 26 مارچ 2015 14:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ملک میں گھروں کی قلت کے باوجود ہاوٴسنگ فنانس میں تیزی سے ترقی نہیں ہورہی ہے، دسمبر 2014 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران گھروں کے لئے قرضوں میں صرف 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا جبکہ مجموعی قرض لینے والو کی تعداد اضافے کے بجائے کمی دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی گھروں کی فنانسنگ سے متعلق سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے دسمبر 2014 کے دوران گھروں کے لئے فراہم کردہ قرضوں کا حجم دو ارب چالیس کروڑ روپے اضافے کے بعد ترپن ارب ستر کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

جس میں سے بینکوں کا حصہ چالیس ارب اسی کروڑ روپے اور ایچ بی ایف سی بارہ ارب ستر کروڑ قرض جاری کیا گیا ہے۔ اسلامی بینکوں نے گھروں کیلئے پندرہ ارب تیس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ حکومتی بینکس 6 ارب روپے اور غیر ملکی بینکس 30 کروڑ روپے کے ساتھ کم ترین سطح پر ہیں۔ ہاوٴس فنانس میں سب سے زیادہ قرض گھروں کی خریداری کیلئے حاصل کیا گیا ہے۔ اور مجموعی قرضوں کا 61 فی صد سے زائد اس مد پر صرف ہوا جبکہ گھروں کی تعمیر اور مرمت کے لئے مجموعی نئے قرضوں کا صرف 28 فی صد دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں