کراچی کی رونقیں بحال کر دیں گے، سجاد علی
تازہ ترین : 1
کراچی کی رونقیں بحال کر دیں گے، سجاد علی

کراچی کی رونقیں بحال کر دیں گے، سجاد علی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) گلوکار سجاد علی نے کہا ہے کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے میں فنکار اپنا کردار ادا کرنے کے لئے سرگرم ہو چکے ہیں۔ مختلف رہائشی منصوبوں کے رنگا رنگ پروگرامز میں فنکاروں کو دور دراز علاقوں میں جا کر پرفارم کرنا اس کا واضح ثبوت ہے۔ سجاد علی کا کہنا تھا کہ گائیکی کے ساتھ اداکاری کا شوق رہا ہے۔ جس کو ایک فلم کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کی اور گیتوں کے وڈیو البم بنا کر اس کو مزید پورا کیا. انہوں نے کہا کہ اب فلموں کا دور شروع ہو رہا ہے۔

اگر کوئی اچھی آفر ملی تو دوبار ہ کام کروں گا۔ میرے اندر ایک اچھا اداکار بھی چھپا ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ فی الحال ذاتی فلم بنانے کا ارادہ نہیں، میوزک لائیو شوز کا دور دوبارہ آنے والا ہے. ہم اب سر و تال کے بغیر ثقافتی شوز کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/03/2015 - 14:29:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں