اپنے 5 ساتھیوں کی مدد سے بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری میں آگ لگائی ‘ پولیس کی زیر حراست ملزم ..
تازہ ترین : 1

اپنے 5 ساتھیوں کی مدد سے بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری میں آگ لگائی ‘ پولیس کی زیر حراست ملزم جاوید شکیل کا انکشاف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)پولیس کی زیرحراست ملزم جاوید شکیل نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے 5 ساتھیوں کی مدد سے بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری میں آگ لگائی۔ذرائع کے مطابق پریڈی پولیس نے 23 مارچ کو ریمبو سینٹر کے قریب مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو حراست میں لیا تھا جس میں سے ملزم جاوید شکیل نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے 5 ساتھیوں کے ہمراہ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی ‘ ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فیکٹری میں داخل ہوکرسب سے پہلے چوکیدار کو باندھ کرجنریٹر کے قریب آگ لگائی ‘ آگ لگانے کے لئے کیمیکل سے بھرے ڈرم کا استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ 9 نومبر 2012 کو بلدیہ ٹاوٴن کی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 255 ملازمین جھلس کرجاں بحق ہوگئے تھے۔

وقت اشاعت : 26/03/2015 - 13:49:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں