کراچی،پڑوسی سے جھگڑے پر فائرنگ،ملزم کلاشنکوف سمیت گرفتار
تازہ ترین : 1

کراچی،پڑوسی سے جھگڑے پر فائرنگ،ملزم کلاشنکوف سمیت گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء )کراچی کے علاقے محمودآباد میں اپنے پڑوسی پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق محمودآباد کے علاقے میں دو افراد کا آپس میں جھگڑا ہوگیا جس پر ایوب نامی شخص نے اپنے پڑوسی پر کلاشنکوف سے فائرنگ کردی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔15 پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم ایوب کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم جرائم پیشہ ریکارڈ رکھتا ہے۔

وقت اشاعت : 26/03/2015 - 11:06:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں