کراچی پولیس کی جانب سے وزیر اعظم کو ممکنہ طور پر پیش کی جانیوالی رپورٹ منظر عام پر آگئی، کراچی آپریشن میں پولیس میں پولیس کو واضح کامیابیاں ملیں، پولیس مقابلوں میں دو سو سے زائد جرائم پیشہ اور 895 ملزمان ہلاک ہوئے ، رپورٹ میں انکشافات

بدھ 25 مارچ 2015 23:38

کراچی پولیس کی جانب سے وزیر اعظم کو ممکنہ طور پر پیش کی جانیوالی رپورٹ منظر عام پر آگئی، کراچی آپریشن میں پولیس میں پولیس کو واضح کامیابیاں ملیں، پولیس مقابلوں میں دو سو سے زائد جرائم پیشہ اور 895 ملزمان ہلاک ہوئے ، رپورٹ میں انکشافات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) کراچی پولیس کی جانب سے وزیر اعظم کو پیش کی جانے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی ، رپورٹ کراچی آپریشن کے 565دنوں کی کارکردگی پر مبنی ہے ،جس میں آپریشن سے پہلے کے 565دنوں سے پولیس کی حالیہ کارکردگی کا موازنہ کیا گیا ہے یہ رپورٹ کراچی پولیس کی جانب سے وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی رپورٹ میں کراچی آپریشن کے 565دنوں کا موازنہ ،آپریشن سے پہلے کے 565دنوں سے کیا گیا ہے اعداد شمار بتاتے ہیں کہ کراچی آپریشن میں پولیس میں پولیس کو واضح کامیابیاں ملیں ہیں 5ستمبر 2013ئسے 23مارچ 2015ء تک کہ565دنوں کے بارے میں کراچی پولیس کا دعویٰ ہے کہ مجموعی طور پر پولیس مقابلوں میں مختلف جرائم میں ملوث 200ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ آپریشن کے بعد 565دنوں میں 895ملزمان ہلاک ہوئے آپریشن سے پہلے 1347افراد قتل کے ملزمان گرفتار ہوئے ،آپریشن سے پہلے 283بھتہ خور بعد میں 487گرفتار ہوئے اغواء برسائے تاوان کے 97ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ بعد میں 108گرفتار کئے گئے آپریشن کے دوران 2014ء میں ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف واقعات میں 142اہلکار شہید ہوئے جبکہ 2015ء میں یہ تعداد اب تک 28ہے کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کراچی آپریشن کے 565دنوں کے دوران 50ہزار 90افراد کو گرفتار کیا جبکہ اس سے پہلے کے دنوں میں 39ہزار 319افراد کو گرفتار کیا گیا کراچی پولیس نے وزیراعظم کو پیش کی گئی اپنی روپرٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں