وزیر اعظم کے زیرصدارت کراچی امن و امان کا جائزہ اجلاس،شہر میں جرائم کی شرح میں کمی پر وزیر اعظم کا اظہار اطمینان، جرائم کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم

بدھ 25 مارچ 2015 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے شہر میں جرائم کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پی اے ایف فیصل بیس میں اپنی زیر صدارت کراچی کے امن و امان کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اور کورپس کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے شرکت کی۔ کورپس کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کامیاب آپریشن کی تکمیل کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارون کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں