کراچی میں سب کچھ عمران خان کی ایما پر ہو رہا ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی،

عمران خان کو الطاف فوبیا ہو چکا ،کراچی پر قبضے کا خواب پورا نہیں ہوگا، ڈاکٹرفاروق ستار، کس کا وقت آ گیا اور کس کا نہیں یہ صرف اللہ تعالی کی ذات جانتی ہے، عمران خان زمین پر خدائی دعوے نہ کریں، رہنماء ایم کیوایم

بدھ 25 مارچ 2015 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے متحدہ کے قائد الطاف حسین کو عمران خان کے دھمکی آمیز بیان پراظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس کا وقت آ گیا اور کس کا نہیں، یہ صرف اللہ تعالی کی ذات جانتی ہے۔ عمران خان زمین پر خدائی دعوے نہ کریں۔بدھ کوایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیاں استعمال کرکے کراچی پر قبضہ کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان بزدلوں کی طرح مسئلہ کشمیر سے بھاگنے کے بجائے کھل کر اپنا موقف بیان کریں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو الطاف فوبیا ہو چکا ہے۔ ان کا کراچی پر قبضے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ عمران خان کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں سب کچھ عمران خان کی ایما پر ہو رہا ہے۔ انہیں کراچی میں سیاسی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ عمران خان کراچی پر قبضہ کرکے لال مسجد کا نظام لانا چاہتے ہیں لیکن ان کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف طالبان کا سیاسی ونگ ہے۔ عمران خان کو الطاف فوبیا ہو چکا ہے۔ انہوں نے الطاف حسین پر تنقید کرکے کراچی کے عوام کی توہین کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں