کراچی: ایم کیو ایم نے کر دیا بڑا فیصلہ ، کراچی میں تمام دفاتر بند کر دیے گئے
تازہ ترین : 1
کراچی: ایم کیو ایم نے کر دیا بڑا فیصلہ ، کراچی میں تمام دفاتر بند کر ..

کراچی: ایم کیو ایم نے کر دیا بڑا فیصلہ ، کراچی میں تمام دفاتر بند کر دیے گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ آئے دن سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاری کے باعث ایم کیو ایم نے کراچی میں اپنے تمام دفاتر بند کردیے ہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ خود ایم کیو ایم کی جانب سے کیا گیا تھا تاہم اب اس آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس ساری صورتحال کے پیش نظر ایم کیو ایم نے کراچی میں اپنے تمام دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کارکنان کی جانب سے اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے کراچی میں متحدہ کے تمام دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔تاہم دوسری جانب متحدہ کے رہنماءواسع جلیل نے متحدہ کےدفاتر بند کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/03/2015 - 19:45:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں