سندھ ہائیکورٹ، بیرون ملک قیمتی پرندوں کی سمگلنگ سے متعلق درخواست پر وفاقی و سندھ حکومت اور محکمہ وائلڈ لائف سے جواب طلب

بدھ 25 مارچ 2015 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک قیمتی پرندوں کی اسمگلنگ سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت ، حکومت سندھ اور محکمہ وائلڈ لائف سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں اینیمل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ قیمتی پرندے اور نایاب جانور بیرون ملک اسمگل کیے جا رہے ہیں خصوصا نایاب کچھووں کی اسمگلنگ بھی کی جا رہی ہے اس عمل کو روکا جائے، درخواست کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے وفاقی، صوبائی حکومت اور محکمہ وائلڈ لائف سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں