سندھ ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالوہاب عباسی کی 2 لاکھ روپے کی ضمانت ..
تازہ ترین : 1

سندھ ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالوہاب عباسی کی 2 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)سندھ ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالوہاب عباسی کی 2 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں عبدالوہاب عباسی کی درخواست ضمانت دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عبدالوہاب عباسی پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان کے خلاف کوئی ثبوت یا شواہد نہیں ہیں درخواست کی سماعت جسٹس عبدالرسول میمین کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبدالوہاب عباسی کی دو لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ واضح رہے کہ عبدالوہاب عباسی کو جعلی بھرتیوں کے الزام میں انسداد رشوت ستانی کے محکمہ نے گرفتار کیا تھا۔

وقت اشاعت : 25/03/2015 - 17:43:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں