نائن زیرو سے زیر حراست5 ملزمان کا مزید 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
تازہ ترین : 1

نائن زیرو سے زیر حراست5 ملزمان کا مزید 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے زیر حراست 5 ملزمان کا مزید 14 روزہ پولیس ریمانڈ دے دیا۔ملزمان اس سے پہلے 14 روز کے لیے پولیس کی تحویل میں تھے۔نائن زیرو سے گرفتار پانچ ملزمان محمد عابد،محمود،محمد شکیل بنارسی،محمد عامر اور محمد جاوید کو بکتر بند گاڑی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا۔ ملزمان چودہ روزہ ریمانڈ پر گلبرگ اور ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی تحویل میں تھے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے عدالت سے ریمانڈ کی درخواست کی۔ ملزمان کو مزید چودہ روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/03/2015 - 17:42:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں