کراچی ،کورنگی ابراہیم حیدری میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ..
تازہ ترین : 1

کراچی ،کورنگی ابراہیم حیدری میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔مقتول کی شناخت پولیس اہلکار ساجد کے نام سے ہوئی ۔ادھر واٹر پمپ چورنگی کے قریب فائرنگ سے اینٹی کرپشن پولیس کا اہل کار اقبال عالم زخمی ہوگیا، جسے بعد میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/03/2015 - 17:13:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں