کراچی : وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان کمیٹی کا اجلاس، پہلی مرتبہ گورنر سندھ کو شریک نہیں کیا گیا

بدھ 25 مارچ 2015 17:07

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی کے دورے کے دوران امن و امان کمیٹی کے اجلا س کی سر براہی کی جس میں کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز اور وزیر اعلیٰ سندھ نے شرکت کی.

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی علاوہ ازیں وزیر اعظم نے کراچی میں جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا. اجلاس میں پہلی مر تبہ گورنر سندھ کو نہیں بلایا گیا جبکہ اجلاس میں گورنر ہاؤس کی بجائے فیصل بیس میں منعقد کیا گیا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں