ایم کیو ایم وفد کو وزیراعظم سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا

ایم کیو ایم وفد کو وزیراعظم سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)ایم کیو ایم کے وفد کو وزیراعظم نوازشریف کی کراچی آمد پر ان سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا ۔گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کراچی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئیوزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا تھاجو نہیں مل سکا ہے۔فاروق ستار سے جب پوچھا گیا کہ وزیراعظم کراچی آرہے ہیں کیا آپ کو ملاقات کا وقت ملا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے ،لگتا ہے یہ وقت تبھی ملے گا جب دلی کی طرح کراچی بھی جل جائیگا۔

وقت اشاعت : 25/03/2015 - 16:37:32

اپنی رائے کا اظہار کریں