آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے مجموعی طور پر 19 ارب 90 کروڑ روپے منظور
تازہ ترین : 1

آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے مجموعی طور پر 19 ارب 90 کروڑ روپے منظور

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے مجموعی طور پر 19 ارب 90 کروڑ روپے کی بولی منظور کرلی۔ مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل بائی موجل - جی آئی ایس 13 کے آؤٹ رائٹ پرچیز کے لئے اوپن مارکیٹ آپریشن منعقد کیا جس کے تحت مجموعی طور پر 19 ارب 90 کروڑ روپے کی بولی منظور کرلی گئی جبکہ اس کی پیش کردہ رقم 21 ارب 90 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

وقت اشاعت : 25/03/2015 - 14:49:39

اپنی رائے کا اظہار کریں