کراچی : بجلی کا بحران 2017 ، تک اختتام پذیر ہو جائے گا، وفاقی وزیر اسحاق ڈار

بدھ 25 مارچ 2015 13:32

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء) : وفاقی وزیر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے بحران پر 2017 ء کے اختتام تک قابو پا لیا جائے گا.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 2017 ء تک صنعتوں کو ضرورت سے زیادہ بجلی فراہم کی جائے گی وزیر اعظم نواز شریف بھی توانائی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں. انہوں نے بتایا کہ ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ارب سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ جی ڈی پی 6 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں