کراچی : دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا، کراچی آپریشن کسی جماعت نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب

بدھ 25 مارچ 2015 13:26

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء) : کراچی میں سٹاک ایکسچینج کی کمپنیوں کے ایوارڈ تقریب میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ملک کے امن کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنایا اور ناکامی پر کام کیا . کراچی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن کسی خاص جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے، ملک میں جاری ضرب عضب بھی ملک میں بد امنی پیدا کرنے والوں کے خلاف کیا جا رہا ہے.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں