کراچی : انٹر بورڈ آفس کے قریب نامعلوم افراد اسلحہ سے بھری بوری پھینک کر فرار
تازہ ترین : 1

کراچی : انٹر بورڈ آفس کے قریب نامعلوم افراد اسلحہ سے بھری بوری پھینک کر فرار

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء): انٹر بورڈ آفس کے قریب نا معلوم افراد اسلحہ سے بھری بوری پھینک کر فرار ہو گئے. پولیس کا کہنا ہے کہ بوری میں سے ایس ایم جی رائفل ، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں اور دیگر اسلحہ بر آمد ہوا ہے جبکہ گذشتہ روز بھی جوہر آباد کی کچرا منڈی سے اسلحہ سے بھری بوری ملی تھی . پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح اسلحہ کی بوریاں ملنا تشویشناک ہے تاہم تفتیش جاری ہے کہ کون لوگ اسلحہ پھینک کر چلے جاتے ہیں.

وقت اشاعت : 25/03/2015 - 13:02:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں