نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو سمیت6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع
تازہ ترین : 1

نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو سمیت6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء)انسداددہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو سمیت6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی ہے ، ملزمان کا ریمانڈ سندھ رینجرز نے حاصل کیا ہے ۔منگل کو رینجرز اہلکاروں نے نائن زیروسے گرفتار ملزمان عبیدعرف کے ٹو، مرتضیٰ،حسیب،آصف،ساجد،محمد فیضان،محمدنعمان،عامرعلی اورعبدالقادرکو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ،ملزمان کی پیشی کے موقع پر کے اطراف سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے،رینجرز نے گذشتہ ریمانڈ کے دوران ہونے والی تفتیش سے عدالت کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر راکٹ لانچرز اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اس لیے ملزمان کو مزید ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا جائے ۔

جس پر عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کردی ہے ۔

وقت اشاعت : 24/03/2015 - 23:34:16

اپنی رائے کا اظہار کریں