کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 48گھنٹوں میں 2لاکھ،86ہزار600ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ

منگل 24 مارچ 2015 23:25

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران2لاکھ،86ہزار600ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے2لاکھ،7ہزار957ٹن درآمدی کارگو اور78ہزار 643ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں56ہزار321ٹن بلک کارگو،1لاکھ40 ہزار930ٹن خشک کارگو اور67ہزار 27ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں 69ہزار733ٹن خشک کارگو اور8ہزار910ٹن مائع کارگو شامل تھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈلنگ کیے گئے درآمدات میں 84ہزار609ٹن کنٹینرائزڈ کارگواور 56ہزار321ٹن کوئلہ جبکہ درآمدات میں69ہزار 733ٹن کنٹینرائزڈ کارگو شامل تھا اس دوران بندرگا ہ پر10جہاز لنگرانداز ہوئے اور 7جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 7جہازوں کی آمد اور8جہازوں کی روانگی متوقع ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں