کراچی، صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں جاری صاف ،سرسبز اور پر امن سندھ مہم جاری ہے،سجاد احمد میمن

منگل 24 مارچ 2015 22:33

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں جاری صاف ،سرسبز اور پر امن سندھ مہم کے دوران تمام دستیاب ہلکی وبھاری مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ورکشاپ میں موجود دیگر مشینری اور گاڑیوں کی مرمت کا کام برق رفتاری سے مکمل کیا جائے ان خیالات کا ظہار انہوں نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ سائٹ زون ورکشاپ میں گاڑیوں ومشینری کی مرمت کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بروقت اور یقینی بنانے کیلئے گاڑیوں و مشینری کی مرمت کا کا م ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تمام محکمہ جات اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں خصوصا ورکشاپ کے افسران اور ٹیکنیکل اسٹا ف گاڑیوں اور دیگر پرزہ جات کی مرمت کا کام بروقت کریں کچرہ گاڑیوں اور مشینری کی سروس اور گاڑیوں میں معیاری فیول اور پرزہ جات استعمال کریں انہوں نے ڈرائیور ز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کو احتیاط سے استعمال کریں اور ان گاڑیوں اور مشینری کو جن میں جدید خود کارنظام موجود ہے ان کو بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق آپریٹ کریں اگر غیر زمہ داری کی شکایت موصول ہوئی تو سخت کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا شعبہ سنیٹشن کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیہ غربی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو اور بہتر بنانے کیلئے ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں ہر اس مقام جہاں کچرہ جمع ہو، نالہ سے کچرہ و ملبہ نکالا جا رہا ہو فوری تلف کرنے کیلئے اقدامات کےئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں