پروین رحمان کے قتل میں ملوث ملزم احمد علی عرف پپو کشمیری 14روزکے جسمانی ریمانڈ ..
تازہ ترین : 1

پروین رحمان کے قتل میں ملوث ملزم احمد علی عرف پپو کشمیری 14روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء)انسداددہشتگردی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروگرام کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں ملوث ملزم احمد علی عرف پپو کشمیری کو 14روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ملزم احمد علی عرف پپو کشمیری کو3روز قبل مانسہرہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے کراچی کے علاقے پیر آباد میں اورنگی پائلٹ پروگرام کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ملزماحمد علی عرف پپو کشمیری کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور ملزم پروین رحمن کے قتل سمیت کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ پروین رحمن کو 13 مارچ 2013 کو کراچی میں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 24/03/2015 - 21:29:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں