ایکسپو نمائش میلان 2015 میں تقریباً 20 ملین سے زیادہ مہمانوں کی آمد متوقع

منگل 24 مارچ 2015 21:15

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) ایکسپو نمائش میلان 2015 میں تقریباً 20 ملین سے زیادہ مہمانوں کی آمد متوقع ہے جسکے لئے عمان ایئر کو آفیشل طور پر منتخب ریسیلر چُن لیا گیا۔ایکسپو میلان 2015یکم مئی سے 31 اکتوبر 2015 تک اٹلی کے شہر میلان میں جاری رہیگی جس کا موضوع سیارے کو توانا کرنا اور زندگی کیلئے توانائی حاصل کرنا ہے۔ یہ منفرد اور غیر معمولی نمائش 6ماہ کیلئے جاری رہیگی جس کو غذائیت اور پائیدار ترقی کے چیلنجز کے لئے وقف کیا گیا ہے۔

یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم مہیا کریگا جس کے ذریعے وہ اپنے خیالات اور مشترکہ مقاصد ایک دوسرے سے شیئر کریں جو کہ مستقبل کیلیے مفید ثابت ہوگا۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جس میں جدت اور بہترین آئیڈیازکے ساتھ ساتھ غذائیت اور نیٹ ورکنگ کے مواقع پیدا ہونگے۔

(جاری ہے)

بطور ایک پسندیدہ آفیشل ریسیلرز، عمان ایئر اپنے ٹکٹس مختلف ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز، سرکاری دفاتر، کمپنیوں، اسکولوں، کالیجوں اور انفرادی طور پر سفر کرنے والوں کو ایک پرُکشش پیکج کے ساتھ فروخت کریگی جسمیں رہائش اور ایونٹ کے ٹکٹ بھی شامل ہونگے۔

عمان ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پال گریگوروچ کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ عمان ایئر کو ایکسپو میلان 2015 کیلئے منتخب کیا گیاجسکے ذریعے ہم اٹلی کی مارکیٹ سے وابستگی جاری رکھیں گے جو کہ 2009 سے مسقط سے میلان کے آغاز سے جاری ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں