بیگم نصرت بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لئے جو قربانیاں دیں عصرحاضر میں ان کی مثال نہیں ملتی،عدنان بلوچ

منگل 24 مارچ 2015 18:41

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) سابق خاتون اول بیگم ،مادرجمہوریت نصرت بھٹوکی86ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی PS,111کے صدر سرعدنان بلوچ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاہے کہ بیگم نصرت بھٹوایک جرأتمند خاتون تھیں جنہوں نے اس ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لئے جو قربانیاں دیں عصرحاضر میں ان کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ ایک عظیم خاتون تھیں جنہوں نے اپناسب کچھ اس پاک وطن کی خاطر قربان کیا۔آج پوری قوم ان کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں