کراچی،سر کا ری ملا زمتو ں میں معذورں کے کو ٹہ میں میرٹ پر سختی سے عملدرآمد کیا جا ئے،میاں محمد ادریس

منگل 24 مارچ 2015 18:41

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) سر کا ری ملا زمتو ں میں معذورں کے کو ٹہ میں میرٹ پر سختی سے عملدرآمد کیا جا ئے تا کہ معذروں کو روزگار کے مواقع میسر ہو ں اور یہ بھی ملکی معیشت میں اپنا بھر پو ر کردار ادا کر سکیں ۔ یہ با ت فیڈریشن چیمبر کے صدر میاں محمدادریس نے پاکستا ن وہیل چیئر کر کٹ ٹیم کی فیڈریشن میں استقبال کے موقع پر کہی جنھو ں نے اپنے با نی صدر ذیشان اور سر پر ست اعلیٰ عتیق الرحمان اور مر یم چوہدری کے ہمرا ہ فیڈریشن ہا ؤ س کا دور ہ کیا ۔

واضح رہے کہ پا کستا ن کی وہیل چیئر کر کٹ ٹیم کی نیپا لی وہیل چیئر کر کٹ ٹیم سے جیتنے کی خو شی اور ٹیم کی حو صلہ افزا ئی کے لیے فیڈریشن چیمبر کے نائب صدر اور سند ھ ریجن کے انچارج محمد اکرا م راجپو ت نے انہیں فیڈریشن ہا ؤس کے دور ہ کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیڈریشن چیمبر کے نائب صدور شاہنواز اشتیا ق، وسیم وہرا کے علا وہ بڑ ی تعدا د میں بز نس کمیونٹی کے لو گو ں نے شر کت کی ۔

میاں محمد ادریس نے کہا کہ بحیثیت ایک صنعتکار ملک بھر کے صنعتکا روں سے التجا کر تا ہو ں کہ وہ ملا زمتو ں کے لیے معذروں کو بھی موقع فرا ہم کر یں ۔ اور تمام بڑ ی قو می اور ملٹی نیشنل کمپنیاں اور ادارے پاکستا ن وہیل چیئر کر کٹ ٹیم کے کھلا ڑیوں کو روز گا ر فرا ہم کر یں اور سپا نسر بھی کر یں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہما رے ملک کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ دنیا کی پہلی وہیل چیئر کر کٹ ٹیم پاکستا ن میں بنی اور اسکے بعد دیگر ممالک نے یہ ٹیمیں بنا ئیں اور دوسرا اعزاز یہ ہے کہ ہما ری وہیل چیئر کر کٹ ٹیم نے دنیا کا پہلا انٹر نیشنل کر کٹ میچ نیپا ل میں کھیلا اور جیت کر آئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ICC کے مو جودہ قو انین کے مطا بق پاکستان وہیل چیئر کر کٹ ٹیم کا کھیلنا قا بل ستا ئش ہےICC کو بھی اس طر ف تو جہ اور سر پر ستی کر نے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان وہیل چیئر کر کٹ ٹیم ایسو سی ایشن کے بانی صدر اور سر پر ست اعلیٰ نے کہاکہ نیپال سے میچ جیتنے کے بعد سے اب تک پاکستانی پر چم اس گراونڈ پر لہرا رہا ہے اور مئی کے مہینے میں ہما ری ٹیم انڈیا کا دور ہ کر یگی ۔

اور اس سے قبل پہلی با ر پاکستان میں ڈومسٹیک ٹو رنمنٹ قائد اعظم ٹرفی منعقد ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سر کا ری سطح پر سر پر ستی کی ضرورت ہے بڑ ی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستا نی کر کٹ ٹیم اور دیگر کھیلو ں کو اسپانسر کر تی ہیں تو پاکستان وہیل چیئر کر کٹ ٹیم کو کیوں نہیں ۔ انہیں آگے آنا چا ہیے اور اس ٹیم کے کھلا ڑیو ں کو روزگا ر کے مواقع بھی دینے چا ئیں تا کہ وہ اپنی معذ وری کو بھلا کر ملک وقو م کی خدمت کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں