سندھ اسکاؤٹس کی خدمات قابل تحسین ہیں ،محمد صدیق میمن

منگل 24 مارچ 2015 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے کہا ہے کہ اسکاؤٹنگ عظیم النوع عالمی تحریک ہے جس کی موثر خدمات دنیا بھر میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں جبکہ سندھ اسکاؤٹنگ سروسز بھی خدمات کے آئینے میں اہمیت کی حامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار محمد صدیق میمن نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبائی ہیڈ کوارٹر میں تقریب تقسیم اعزازات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چیف سیکریٹری سندھ صوبہ سندھ کے پروونشل اسکاؤٹ کمشنر بھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل تحسین ہے کہ ملک کی پہلی روور اسکاؤٹ خاتون کا تعلق بھی صوبہ سندھ سے ہے ۔اس موقع پر انہوں نے حسن کارکردگی کی بنیاد پر اعزازات و شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ قبل ازیں سیکریٹری سندھ بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن اختر میر نے مہمان خصوصی کو سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے سندھ اسکاؤٹس کی سرگرمیوں پر رپورٹ پیش کی ۔ اسکاؤٹ طالبہ کنزیٰ میر کو رووراسکاؤٹ ایوارڈ تفویض کیا یگا ۔ ماہر تعلیم رئیس احمد علوی ‘ نوخیز انور صدیقی ‘ محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ‘ ریاض لودھی ‘ منسوب حسین صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں