کراچی، این اے 246میں ضمنی انتخابات میں توسیع کیلئے ریٹرننگ افسرکا خط

منگل 24 مارچ 2015 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کی تاریخ میں توسیع کیلئے ریٹرننگ افسر نے چیئر مین میٹرک بورڈ اور الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاہے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر ندیم حیدر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کے میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے ہو نے والے امتحانات کے باعث 246 میں ضنمنی انتخاب کی تاریخ میں توسیع کی ضرورت ہے۔درخواست گزار کے مطابق انتخابات کے لئے بنائے گئے 246 پولنگ اسٹیشنز میں سے 150سرکاری اسکولوں پر مشتمل ہیں جہاں جاری امتحانا ت پولنگ کے عمل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں