وزیراعظم محمدنوازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
تازہ ترین : 1

وزیراعظم محمدنوازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)وزیراعظم میاں محمدنوازشریف بدھ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔وزیراعظم دورے کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں ۔وزیر اعظم کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بہترین کارکردگی کی حامل 25کمپنیوں کو ایوارڈ سے نوازیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ سنیٹراسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں۔

ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس میں وزیراعظم سندھ بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اور گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان کی وزیراعظم سے گورنرہاؤس میں الگ الگ ملاقات بھی متوقع ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مختلف سیاسی شخصیات کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے ۔ملاقات میں سندھ میں نئے گورنرکے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/03/2015 - 16:26:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں