کراچی : بھائیوں کے بھائی الطاف بھائی ہو گئے لاجواب ، یہ جرات کس نے کی؟؟؟؟

منگل 24 مارچ 2015 15:26

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء) : نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران الطاف بھائی کی بولتی ہی بند ہو گئی. میزبا ن کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے میں لاطاف بھائی نے ٹال مٹول کا سہارا لیا.

(جاری ہے)

پروگرام کے میزبان کا شف عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا بیان آن ریکارڈ موجود ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی آمد کے بعد دہشت گردی شروع ہوئی، وزیراعظم کے علاوہ بھی باقی لوگوں کے بھی ایم کیو ایم کے بارے میں یہی تاثر ہے کہ ایم کیو ایم ایک مافیہ ہے، ایم کیو ایم میں ٹارگٹ کلرز اور عسکری ونگ موجود ہیں جس پر الطاف حسین نے ایک قہقہہ لگایا اور جملہ لٹکا کر بولے مافیہ ہے!! جس کے رد عمل میں کاشف عباسی نے کہا کہ عمران خان بھی یہی کہتے ہیں اور وزیر اعظم بھی، آپ بھی مان جائیں، جس پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ جو بھی کہتے ہیں کہتے جائیں کسی کے کہنے سے کوئی چور یا ڈاکو نہیں ہو جاتا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں