سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے بعد 47 ہزار 50 روپے ہوگئی

منگل 24 مارچ 2015 14:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے بعد 47 ہزار 50 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں پچیس ڈالرز اضافے کے بعدگیارہ سو تراسی ڈالرز فی اونس قیمت ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں پچیس ڈالرز فی اونس کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت گیارہ سو اٹھاون ڈالرز سے بڑھ کرگیارہ سو تراسی ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو پچاس روپے اضافے کے بعد سینتالیس ہزار پچاس روپے پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت چار سو اکتالیس روپے اضافے سے چالیس ہزار تین سو اٹھائیس روپے ہوگئی۔گزشتہ ہفتے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت تیس روپے بڑھ کر چھ سو نوے روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں